اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ، جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی ( اے بی این نیوز   )عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے رہی، جس کے تناسب سے 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 82 ہزار 400 روپے، 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار 480 روپے جبکہ 18 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 94 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔ قیمتیں مارکیٹ اور شہروں کے لحاظ سے معمولی فرق کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں :موسلا دھار با رشیں،100ے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند

متعلقہ خبریں