اہم خبریں

پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے شعبے میں اہم پیش رفت، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو لائسنس جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے باضابطہ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے رقمی بورڈ کے چیئرمین عبداللہ مطیری کو رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا لائسنس دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے لائسنس کے اجرا پر رقمی بورڈ کے چیئرمین اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو دیا گیا ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے کویت کے ساتھ مل کر آگے بڑھے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو عملی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹی20 ورلڈ کپ،مریکہکا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں