راولپنڈی(اے بی این نیوز )انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے غیر حاضری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی غیر حاضری کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کا استثنیٰ حاصل کیا گیا۔سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔اس سے قبل پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم ترین راہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،جا نئے کون















