اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم ترین راہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،جا نئے کون

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدالت نے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :رمضان پیکیج تیار، فی خاندان13000 ملیں گے،جا نئے رقم کیسے منتقل ہو گی

متعلقہ خبریں