اسلام آباد(اے بی این نیوز)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر تازہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے بہتری کے بعد 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھی گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناصرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ















