اہم خبریں

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کو آخری وارننگ دی ہے کہ وہ 15 روز میں کوائف مکمل کریں۔​ مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اتھارٹی کے مطابق ​آئی ایچ آر اے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بغیر طبی پریکٹس جاری رکھنا غیر قانونی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں رجسٹریشن کی معطلی اور کلینکس سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے طبی مراکز بند کیے جا سکتے ہیں۔

آئی ایچ آر اے نے دستاویزات کی کمی اور فیس جمع نہ کروانے والے طبی مراکز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی۔

مزید پڑھیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے

متعلقہ خبریں