اہم خبریں

”شکریہ وزیراعظم شہبازشریف“، سری لنکن صدر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سری لنکن صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “شکریہ وزیراعظم شہبازشریف”، انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے یقینی بنایا کہ ہم سب کا پیارا کھیل جاری رہے۔

سری لنکن صدر نے کہا کہ کولمبو میں پاک بھارت میچ کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے، آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انوراکمارا ڈسانائیکے نے پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا 1996 کے ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی یکجہتی کو نہیں بھولا۔ سری لنکن صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کولمبو میں ایسے وقت کھیلا تھا جب دیگر سیکیورٹی خدشات پر گریز کرتے تھے۔

مزید پڑھیں۔بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں