اہم خبریں

دادو سے خبر غم،تین پولیس اہلکار شہید،جا نئے وجہ کیا بنی

دادو (اے بی این نیوز) دادو میں میہڑ کے قریب باڑیاں پہنور لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو لنک روڈ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچی، جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹی20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ ہوگا،پاکستان نے شرائط منوا لیں،شیڈول کے مطابق ٹیمیں میچ کھلیں گی

متعلقہ خبریں