اہم خبریں

انڈسٹریل اسٹیٹ روات سے افسوسناک خبر آگئی، فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) راولپنڈی کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس دیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 10 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جبکہ 30 سے زیادہ تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور شعلوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایک حصے میں لگی، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور قریبی علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ممکنہ مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج،عمران خان نے کیا کہا،جا نئے بیرسٹر گوہر کا انکشاف

متعلقہ خبریں