اہم خبریں

سحر و افطار کا شیڈول آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد میں رمضان المبارک 2026 کے سحری اور افطار کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق پیر 9 فروری 2026 کو اسلامی تاریخ 20 شعبان 1447 ہجری بنتی ہے۔ اسلام آباد میں فقہ حنفی کے مطابق سحری کا وقت 05:33 صبح جبکہ افطار کا وقت 5:47 شام ہوگا۔ سحری کا اختتام فجر کے آغاز پر ہوتا ہے، اس لیے روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے سحری مکمل کر لیں۔

فقہ جعفریہ کے مطابق اسلام آباد میں سحری 05:23 صبح اور افطار 05:57 شام ہے۔ ماہرین کے مطابق سحری اور افطار کے اوقات میں ایک منٹ کا احتیاطی فرق رکھا جاتا ہے، جس کے تحت سحری ایک منٹ پہلے اور افطار ایک منٹ بعد کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درست اور حتمی اوقات کے لیے قریبی مسجد یا مستند مقامی کیلنڈر سے بھی رہنمائی حاصل کریں۔

رمضان المبارک 2026 میں اسلام آباد میں روزوں کا آغاز متوقع طور پر 18 فروری کی شام سے ہوگا، جبکہ پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات رکھا جائے گا۔ رمضان المبارک کا اختتام 19 مارچ 2026 کو متوقع ہے۔ اس سال رمضان کا دورانیہ تقریباً 30 دن پر مشتمل ہوگا۔ اسلام آباد میں رمضان کے دوران روزہ رکھنے کا دورانیہ ابتدائی دنوں میں تقریباً 12 گھنٹے سے کچھ زائد رہے گا، جو بتدریج بڑھتا جائے گا۔

Ramadan Calendar 2026 Islamabad (SEHRI & IFTAR TIME)

Day SEHRI IFTAR DATE
1 05:24 AM 5:56 PM 19 Feb 2026
2 05:23 AM 5:57 PM 20 Feb 2026
3 05:22 AM 5:58 PM 21 Feb 2026
4 05:21 AM 5:59 PM 22 Feb 2026
5 05:20 AM 6:00 PM 23 Feb 2026
6 05:19 AM 6:01 PM 24 Feb 2026
7 05:18 AM 6:02 PM 25 Feb 2026
8 05:16 AM 6:03 PM 26 Feb 2026
9 05:15 AM 6:03 PM 27 Feb 2026
10 05:14 AM 6:04 PM 28 Feb 2026
11 05:13 AM 6:05 PM 01 Mar 2026
12 05:12 AM 6:06 PM 02 Mar 2026
13 05:11 AM 6:07 PM 03 Mar 2026
14 05:09 AM 6:08 PM 04 Mar 2026
15 05:08 AM 6:08 PM 05 Mar 2026
16 05:07 AM 6:09 PM 06 Mar 2026
17 05:06 AM 6:10 PM 07 Mar 2026
18 05:04 AM 6:11 PM 08 Mar 2026
19 05:03 AM 6:12 PM 09 Mar 2026
20 05:02 AM 6:12 PM 10 Mar 2026
21 05:00 AM 6:13 PM 11 Mar 2026
22 04:59 AM 6:14 PM 12 Mar 2026
23 04:58 AM 6:15 PM 13 Mar 2026
24 04:56 AM 6:16 PM 14 Mar 2026
25 04:55 AM 6:16 PM 15 Mar 2026
26 04:54 AM 6:17 PM 16 Mar 2026
27 04:52 AM 6:18 PM 17 Mar 2026
28 04:51 AM 6:19 PM 18 Mar 2026
29 04:49 AM 6:19 PM 19 Mar 2026
30 04:48 AM 6:20 PM 20 Mar 2026

مزید پڑھیں :تین دن کی بسنت کے بعد لاہور میں خوشیوں کا سماں ہے،مریم نواز

متعلقہ خبریں