اہم خبریں

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ،مشروط طور پر پاکستان کی آمادگی کا امکان،جا نئے شرائط بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر بریک تھروکاامکان،وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا ،لاہورمیں چیئرمین پی سی بی سے ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ اوربنگلہ دیشی بورڈ کے صدرامین الاسلام کی 5گھنٹے طویل ملاقات، بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کیلئے فارمولا تیار، آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ، باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی سے کمائی میں اضافے اور پاک بھارت میچ ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کو تبدیل کرنے اور دوطرفہ سیریز کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے،صدربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام کا پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی اور حمایت پراظہارتشکر ، اماراتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست ، 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پاکستان کو منانے کوششیں جاری ہیں اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر بھارت سے میچ کھیل سکتا ہے تاہم حتمی فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے جس کے بعد بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک ,بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری (پیر) کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ,بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک ,بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔
امکان ہے کہ لاہور میں اتوار کی شب چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات بہتری آسکتی ہے اور مذاکرات کا دوسرا دو ر رات گئے جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بتا دیا گیا کہ حکومت پاکستان ہی حتمی فیصلہ کریگی، عمران خواجہ نے پاکستانی مؤقف آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر اماراتی بورڈ کے مبشرعثمانی بھی مذاکرات میں ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔
سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خواجہ کے سامنے واضح مؤقف رکھ دیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کو رضامند کرنے کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے ہنگامی طور پر لاہور پہنچ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔
اسی دوران بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بھی لاہور پہنچ کر محسن نقوی اور عمران خواجہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے بعد امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے رابطہ کرکے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے تاہم محسن نقوی حتمی فیصلہ آنے سے قبل اس معاملے پر ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بھارتی بورڈ سے بات کرے گا کہ کھیل کی روح کے منافی اقدامات سے گریز کرے اور ہینڈ شیک جیسے ایشوز کو بڑھاوا مت دے۔ پاکستان کو میچ کیلئے راضی کرنے کیلئے کئی آپشن سامنے رکھے گئے، متحدہ عرب امارات کرکٹ حکام نے بھی پی سی بی کو فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں صدقۂ فطر اور فدیۂ صوم کی سرکاری شرح کا اعلان کر دیا گیا ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں