اہم خبریں

بلوچستان بورڈ کا میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان

کوئٹہ(اے بی این نیوز) بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں 10 فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور امتحانی عمل کے دوران کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے تاکہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے تعلیم سمیت تمام شعبوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف امتحانات طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں۔جمعے کو نکاح ہوگا، ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں