اہم خبریں

آئندہ دو روز کے دوران موسم کا احوال،جا نئے کہاں کہاں بارش اور برفباری ہو گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )موسم کا حال بتانے والے اداروں نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 9 اور 10 فروری کو پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور دیگر شہروں میں بارش ہوگی اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے داخلے کے بعد کراچی میں ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔ آج شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کل بروز پیر ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں، خاص طور پر بدین اور ٹھٹھ، میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد، امریکہ نے پاکستان کے لیے نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی

متعلقہ خبریں