اہم خبریں

پی ٹی آئی نے حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کو وفاقی حکومت کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے فوری استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ سانحہ نہ صرف سیکیورٹی نظام میں کمزوری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں حکومتی اداروں کی مسلسل غفلت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

پی ٹی آئی نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمی نمازیوں کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا۔پارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جیسے حساس اور وفاقی دارالحکومت میں یہ نوعیت کا حملہ حکومت کے سیکیورٹی ڈھانچے پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ نومبر 2025 میں سیشن کورٹ کے باہر دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے تھے، مگر اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق اس سانحے کی براہِ راست ذمہ داری وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس پر عائد ہوتی ہے، اور شہریوں کے تحفظ میں مسلسل ناکامی ناقابلِ قبول ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹایا جائے اور وفاقی وزیر داخلہ استعفیٰ دیں۔ ساتھ ہی پارٹی نے اس افسوسناک سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد ،28 شہدا کے ناموں کی فہرست جاری،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں