اہم خبریں

سانحہ اسلام آباد ،28 شہدا کے ناموں کی فہرست جاری،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں پمز ہسپتال لائے گئے 28 شہداء کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں، جو اس سانحے کی شدت اور دل دہلا دینے والی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔

شہداء میں 8 سالہ محمد صارم، 10 سالہ علی اصغر اور 12 سالہ میر قاسم گیلانی شامل ہیں۔ اسی طرح 15 سالہ سبطین علی کاظمی، 16 سالہ محمد سیراز اور 17 سالہ قیس رضا بھی اس المناک واقعے میں شہید ہوئے۔دیگر شہداء میں سید زمین علی، سید ابرار حسین شاہ، مظہر حسین، وہاب علی، سید فاروق حسین شاہ، ملک شاہزیب حسین اور سلمان علی شامل ہیں۔ مزید شہداء میں انصار عباس، محمد علی، بہادر علی، گل حسین، سید محمد رضوان، سید حسن علی، ممریز، فدمان علی، عاشق حسین اور اشتیاق بٹ بھی شامل ہیں۔شہداء کی فہرست میں غلام نبی، سید جمیل حسین شاہ، ذیشان حیدر، صفت علی اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد،ملزم کا شناختی کارڈ اور تصویر منظر عام پر آگئی،اصل ایڈریس بھی پتہ چل گیا

متعلقہ خبریں