سیالکوٹ (اے بی این نیوز) ٹیم سیالکوٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
پہلے سیزن میں بطور ٹیم حصہ لینے کے لیے، سیالکوٹ اسٹالینز نے 6 فرنچائزز سے ریلیز ہونے والے کھلاڑیوں میں سے 4 کو بطور ریٹینشن منتخب کیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں سیالکوٹ نے محمد نواز کو 61.6 ملین روپے اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں سلمان مرزا کو 39.2 ملین روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
سیالکوٹ کی ٹیم نے گولڈ کیٹیگری میں احمد دانیال جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد مسعود کو برقرار رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد سانحہ، اے بی این نیوز نے اعلیٰ صحافتی اقدار کی واضح مثال قائم کر دی















