اہم خبریں

اسلام آباد سانحہ، اے بی این نیوز نے اعلیٰ صحافتی اقدار کی واضح مثال قائم کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ افسوسناک دھماکے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا، ایسے نازک اور کٹھن لمحات میں جہاں میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھتے ہیں وہیں اے بی این نیوز نے اعلیٰ صحافتی اقدار کی ایک واضح مثال قائم کی۔ اس قومی سانحے کے دوران اے بی این نیوز نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو محض ایک نیوز چینل نہیں بلکہ قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ثابت کیا۔

سانحے کی اطلاع سامنے آتے ہی اے بی این نیوز وہ پہلا چینل تھا جس نے خبر نشر کی اور اس کے بعد مسلسل، بروقت اور مستند معلومات کے ذریعے ناظرین کو باخبر رکھا۔ چینل کی کوریج میں سنسنی، غیر مصدقہ اطلاعات یا بے جا قیاس آرائی کے بجائے تصدیق شدہ حقائق اور عوامی مفاد کو ترجیح دی گئی، جسے مختلف صحافتی حلقوں نے بھی سراہا۔ اے بی این نیوز کی رپورٹنگ کا محور ریٹنگ کی دوڑ نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھنا اور قوم کو درست معلومات فراہم کرنا رہا۔

یہ بات بھی خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ اسی روز اے بی این نیوز کی لانچنگ کی تیسری سالگرہ تھی، تاہم چینل انتظامیہ نے قومی سانحے کے احترام میں تمام تقریبات اور جشن سے متعلق نشریات منسوخ کر دیں۔ اس فیصلے نے یہ واضح کر دیا کہ ادارے کے نزدیک عوامی احساسات اور قومی غم ہر قسم کی خوشی اور تشہیری سرگرمی سے زیادہ اہم ہیں۔

مشکل حالات میں اے بی این نیوز کی ٹیم نے پیشہ ورانہ دیانت داری، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے اور ثابت کیا کہ اصل صحافت وہی ہے جو بحران کے وقت قوم کے ساتھ کھڑی ہو۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اے بی این نیوز نے اس سانحے کے دوران جس سنجیدگی اور وقار کا مظاہرہ کیا وہ پاکستانی میڈیا کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔


مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد،اپ ڈیٹ آگئی،خواجہ آ صف نے اہم انکشاف کر دیا،وہ کون تھا،کہاں سے آیا تھا،سب بتا دیا

متعلقہ خبریں