اسلام آباد (رضوان عباسی )پاکستانی الیکٹرانک میڈیا کے معتبر اور تیزی سے ابھرتے ہوئے نیوز چینل اے بی این نیوز نے معیاری، بروقت اور ذمہ دارانہ صحافت کے کامیاب تین سال مکمل کر لیے۔ اس موقع پر ملک کی ممتاز سیاسی، سماجی، تجارتی، قانونی اور صحافتی شخصیات نے اے بی این نیوز کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی اور ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اے بی این نیوز کی تین سالہ کامیاب اور معیاری نشریات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے میں اے بی این نیوز نے ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف و چیئرمین اے بی این نیوز راجہ مہتاب خان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ سوچ اور صحافتی بصیرت ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی قاسم نون، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد اور مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے اے بی این نیوز کے کامیاب نشریاتی تین سال مکمل ہونے پر چیئرمین اے بی این نیوز راجہ مہتاب خان، سی ای او محسن بلال خان، انتظامیہ اور رپورٹنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اے بی این نیوز نے پارلیمانی امور، سماجی بہبود اور عوامی مسائل کو متوازن اور ذمہ دار انداز میں اجاگر کیا۔
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور چیئرمین سویٹ ہومز زمرد خان نے کہا کہ اے بی این نیوز نے تین سال ایسے کامیابی سے مکمل کیے ہیں جیسے روزنامہ اوصاف نے اپنی کامیاب اشاعت کے ستائیس سال شاندار انداز میں مکمل کیے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ساکھ، تسلسل اور عوامی اعتماد اس کی اصل کامیابی ہے۔
سابق صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار یعقوب، وزیر حکومت آزاد کشمیر نبیلہ ایوب، حریت رہنماؤں یوسف نسیم، محترمہ مہر انسا اور عبدالحمید لون نے اے بی این نیوز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اے بی این نیوز نے مسئلہ کشمیر کو مؤثر، باوقار اور مسلسل انداز میں اجاگر کیا اور کشمیری عوام کی آواز کو قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچایا۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر، ظفر کھوکھر اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے بی این نیوز سیاسی معاملات میں توازن، غیر جانبداری اور عوامی رائے کو اہمیت دینے والا ادارہ ہے، جو جمہوری اقدار کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
تجارتی برادری کی جانب سے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر محمود، سابق صدر ظفر بختاوری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد ساجد عباسی اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنما کاشف چوہدری نے اے بی این نیوز کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو سراہا۔ کاروباری شخصیات نے کہا کہ اے بی این نیوز جس طرح کاروباری طبقے کو سکرین پر مؤقف پیش کرنے کا موقع دیتا ہے اور بجٹ سیشنز و معاشی مباحث میں تاجروں کو مدعو کرتا ہے، وہ قابلِ تحسین اور میڈیا میں ایک مثبت مثال ہے۔
وکلاء برادری سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عبدالرحمان حر باجوہ، سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد، ایڈووکیٹ ابرار رضا (صدر عوامی تحریک لائرز ونگ)، ماہر قانون حافظ آصف عرفان اور سابق صدر اسلام آباد بار کونسل ظفر عباس کھوکھر نے کہا کہ اے بی این نیوز نے عدالتی، آئینی اور قانونی معاملات میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیا اور قانون کی بالادستی کے مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کیا۔
صحافتی حلقوں سے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سابق صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرٹری آر آئی یو جے بشیر عثمانی، معروف صحافی مرتضیٰ درانی اور راجہ عثمان طاہر نے کم عرصے میں اے بی این نیوز کی الیکٹرانک میڈیا میں مضبوط شناخت قائم ہونے کو قابلِ فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے بی این نیوز نے پیشہ ورانہ نظم و ضبط، ادارتی آزادی اور صحافتی اخلاقیات کو برقرار رکھا۔
شرکاء کا متفقہ کہنا تھا کہ اے بی این نیوز نے قومی مفادات، عوامی مسائل اور بالخصوص آزاد کشمیر کے عوامی معاملات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور مشکل حالات میں بھی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو ترجیح دی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اے بی این نیوز مستقبل میں بھی حقائق پر مبنی، غیر جانبدار اور عوام دوست صحافت کا سفر جاری رکھے گا۔
شرکاء نے سی ای او اے بی این نیوز محسن بلال خان کو ادارے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اے بی این نیوز پیشہ ورانہ نظم و ضبط، اعلیٰ صحافتی اقدار اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی مثال بن چکا ہے۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اے بی این نیوز آئندہ بھی حقائق پر مبنی، غیر جانبدار اور ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے عوام کو مستند اور بروقت معلومات فراہم کرتا رہے گا، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ادارے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔















