اہم خبریں

اسلام آباد، امام بارگاہ افسوسناک واقعہ،اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے شہدا کی تعداد کتنی ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد کے ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

سانحے کے بعد پمز ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال برقرار ہے، جہاں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ لواحقین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی گئی۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران پمز ہسپتال میں موجود ہیں۔

سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ہسپتال کے تمام داخلی راستے غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ طبی عملہ زخمیوں کو بروقت اور ممکنہ حد تک بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے، جبکہ انتظامیہ لاشوں کی شناخت اور لواحقین کے تعاون کے لیے علیحدہ ڈیسک بھی قائم کر چکی ہے۔

پولیس اور سکیورٹی ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش کر رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے حاصل شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد، شہد ا میں والدین کا اکلوتا بیٹا اور آئی جی کا کزن بھی شامل

متعلقہ خبریں