اہم خبریں

سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پیش آنے والےواقعہ کے بعد فوری طور پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک اور دیگر تمام وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری انتظامات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے طبی عملہ ہمہ وقت موجود رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور حکومت علاج معالجے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیر صحت نے واضح کیا کہ متاثرہ افراد کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ خود صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خودکش دھماکے کو قابلِ مذمت اور نہایت افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد سے بہت بڑی غمناک خبر،شہادتوں میں اضافہ،زخمی بھی زیادہ ہو گئے،جا نئے اپ ڈیٹ

متعلقہ خبریں