اہم خبریں

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ،بڑی پیش رفت سامنے آگئی،جا نئے کیا

راولپنڈی(  اے بی این نیوز   )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جماعت علی شاہ آج عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے اور بشریٰ بی بی سمیت بانی کو جیل رولز کے تحت تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں موجود تھے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عدالت نے دو روز قبل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ آج کی سماعت میں اڈیالہ جیل کے دو افسران عدالت میں حاضر ہوئے اور بانی کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔

بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی ہے کہ ان کے ذاتی معالجین کو بھی اڈیالہ جیل میں رسائی دی جائے تاکہ وہ بانی کا معائنہ کر سکیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اس درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بھی 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں :’’  نجات  مہران‘‘ آپریشن لانچ،امن امان قائم کرنے کا عزم

متعلقہ خبریں