کراچی(اے بی این نیوز)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاجس سے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیاگیاہے۔
سٹاک مارکیٹ کو اطلاع سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت دی گئی ہے،دستاویزات پر چیف کمپنی سیکریٹری رضوان پیسنانی نے دستخط کیے ہیں۔ یہ
واضح رہے کہ مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات سر انجام دیں،وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے اور8 سال اس عہدے پر فائر رہے۔
مزید پڑھیں۔صوبائی حکومت اور گرینڈ الائنس میں مذاکرات کامیاب ، 100 سے زائد رہنما رہا















