پشاور(اے بی این نیوز) 9 مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
پنجاب فارنزک لیب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شواہد سہیل آفریدی سے منسلک ہیں جب کہ نادرا سے حاصل ہونے والی تازہ رپورٹس میں بھی انہی کے حوالے سے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے، عدالت نے 14 فروری کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ عدالتی حکم کی صورت میں پولیس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے تفتیش کرے گی۔
مزید پڑھیں۔پکار کے گلوکاروں کا نام نہ لکھنے پر انیل کپور پر تنقید، اداکار کو معافی مانگنی پڑگئی















