جامشورو(اے بی این نیوز) جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر غضنفر علی چوہدری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 فروری کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے سہون میں شروع ہونے والی تین روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلیے پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔
اس موقع پر پاکستان ریلویز نے زائرین کی سہولت کیلیے سہون شریف تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی ٹرین بدھ کو فیصل آباد سے، دوسری بدھ ہی کے روز لاہور سے جبکہ تیسری 5 فروری (آج) لاہور سے روانہ ہوئی۔
خصوصی ٹرینوں کا مقصد زائرین کو عرس کے موقع پر محفوظ، آرام دہ اور پرسکون سفر فراہم کرنا ہے۔ ریلوے حکام نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی اجلاس، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان















