کراچی ( اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی منڈی میں حالیہ دنوں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور عام خریداروں دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں دباؤ کے اثرات براہِ راست پاکستان کی صرافہ منڈیوں تک پہنچے، جہاں چند دنوں کے اندر سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی اور پھر جزوی بحالی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 29 جنوری 2026 کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 72 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر تھی۔ تاہم 30 جنوری کو اچانک فی تولہ قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے بعد 31 جنوری کو مزید 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی اور مسلسل گراوٹ کے نتیجے میں 2 فروری کو فی تولہ سونا تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار روپے تک آ گیا۔ بعد ازاں 3 فروری کو سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت دوبارہ 5 لاکھ 4 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کیخلاف لفظی گولہ باری کی حد کر دی،الزامات کی بوچھاڑ،سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی انتہا















