اہم خبریں

پی ٹی آئی والے اپنی کال کا انجام ایک بار پھر دیکھ لیں گے،عظمیٰ بخاری

لاہور ( اے بی این نیوز    )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا یہ ویسے باہر نہیں نکلتے، اب گڈیاں لے کر نکلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باتیں کرنا اور فساد پھیلانا پی ٹی آئی پر ختم ہے، سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی آئی کو عوام کی خوشیوں سے اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہاں کہیں قوم خوش ہونے لگتی ہے، پی ٹی آئی وہاں فساد کے لیے پہنچ جاتی ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی والوں کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑی ہے اور جن علاقوں میں وہ دکانیں بند کروانے گئے، وہاں لوگوں نے ان کے پمفلٹ تک پھاڑ دیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں اپنے کاروبار سے مطلب ہے، ہم ان کی باتوں میں نہیں آ سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی کال کا انجام ایک بار پھر دیکھ لیں گے کیونکہ انہیں پاکستان کی ہر اچھی خبر سے تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور انتشار یا منفی سیاست کا حصہ بننے کو تیار نہیں، ترقی اور خوشی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر بار عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں :اے بی این نیوز کی تیسری سالگرہ، صرف تین سال میں الیکٹرانک میڈیا میں اے بی این نیوز نےمضبوط مقام بنایا،عطا اللہ تارڑ

متعلقہ خبریں