اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزافاطمہ خواجہ پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت کے لیے منتخب ہو گئی ہیں، جسے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔شزافاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ ذمہ داری پاکستان کے لیے فخر کا موقع ہے اور وہ آئی ٹی اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آرگنائزیشن کے فورم کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو ترجیح دی جائے گی تاکہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت اور سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ ملے۔
وزیر آئی ٹی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی نئی وسعتوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اہمیت کے حامل ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں :کشمیری عوام اپنی خواہشات کےمطابق جلدآزادی کی صبح دیکھیں گے،فیلڈمارشل















