ڈھاکہ ( اے بی این نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنگلہ دیشی حکومت کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے، جس میں پاکستان کے مؤقف کو اصولی اور جرات مندانہ قرار دیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر برائے کھیل آصف نذرل نے پاکستان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے معاملے پر ایک واضح اور اصولی مؤقف اپنایا، جو قابلِ تحسین ہے۔
آصف نذرل نے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، جس پر بنگلہ دیشی حکومت اور عوام پاکستانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔بنگلہ دیشی مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رہنا چاہیے اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں تمام ٹیموں کے ساتھ منصفانہ اور یکساں رویہ اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کے میدان کو تنازعات سے دور رکھنا ہی عالمی اسپورٹس کے فروغ اور بہتری کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان سے اہم خبر آگئی















