اہم خبریں

مریم نواز نے ایک اور خوشخبری سنا دی،جا نئے کیا

لاہور( اے بی این نیوز    ) پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ صوبے بھر میں آلو کی مجموعی پیداوار 12 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جو ایک تاریخی ریکارڈ قرار دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلو کی ریکارڈ فصل پر کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم سے آلو کی برآمدات کی اجازت طلب کر لی ہے، تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا بہتر معاوضہ مل سکے اور فصل مناسب قیمت پر فروخت ہو۔

پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی تعاون کو عملی شکل دینے کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ قازقستان کے وفد اور پنجاب حکومت کے درمیان آلو کی برآمدات سے متعلق آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے آلو کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ تیز کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آلو کی برآمدات کے لیے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے، جس میں قازقستان پہلا قدم ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک بھی رسائی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں ہونے والی ریکارڈ آلو کی پیداوار کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا، اور کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسانوں کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام ہو گی، اور حکومت کسان دوست پالیسیوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں :تیل سستا ہو گیا،جا نئے کتنا

متعلقہ خبریں