اہم خبریں

8 فروری کا احتجاج،پی ٹی آئی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہائوس میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے، جو آج شام 5 بجے منعقد ہو گا۔اجلاس میں پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران اور پارٹی کے تمام ونگز کے سینئر رہنماؤں کو لازمی شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم سیاسی و تنظیمی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق امور سرفہرست ہوں گے، جن میں انہیں الشفا ہسپتال منتقل کرانے اور مکمل طبی علاج کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔ پارٹی قیادت اس معاملے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لے گی۔اس کے علاوہ 8 فروری کو متوقع احتجاج کے حوالے سے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں احتجاجی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی تیاریوں پر غور متوقع ہے۔

پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس موجودہ سیاسی صورتحال میں نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے، جس کے فیصلے آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی سیاسی سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :لاہور قلندرز نے مستفیض کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، شاہین کو کتنے کروڑ میں ریٹین کیا؟

متعلقہ خبریں