راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی کے اڈیالا جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید ایک شخص اسپتال میں انتقال کر گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی کو صحت کی خرابی کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، دورانِ علاج قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص چکوال کا رہائشی تھا اور اسے تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں۔وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات طے، وقت یا جگہ پر حتمی بات طے نہیں ہوئی: رانا ثنااللہ















