اہم خبریں

فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ،زخمیوں کی عیادت کی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ملکی سیکیورٹی صورتحال پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشتگرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور سب کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مذموم عزائم ناکام بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں :پتنگ باز سجنوں کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ہزاروں پتنگیں اور کیمیکل ڈور ضبط

متعلقہ خبریں