اسلام آباد(اے بی این نیوز)لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں جو جنوری 2026 سے لاگو ہوں گی۔ یہ تبدیلیاں وزارتِ توانائی کی ہدایات پر کی گئی ہیں اور ان کا براہِ راست اثر سولر صارفین کے مالی فائدے پر پڑے گا۔نئی پالیسی کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کو گرڈ میں دی جانے والی بجلی یعنی ایکسپورٹ یونٹس کا ریٹ کم کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ ریٹ 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ تھا جو اب کم ہو کر 25 روپے 32 پیسے رہ گیا ہے، یعنی فی یونٹ 66 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زیادہ بجلی گرڈ کو فراہم کرنے پر اب کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ اگر کوئی صارف اپنی منظور شدہ سولر صلاحیت سے زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرے گا تو وہ اضافی یونٹس بل میں شامل ہی نہیں کیے جائیں گے۔لیسکو کے مطابق اب ایکسپورٹ ایم ڈی آئی یعنی Maximum Demand Indicator کا درست اندراج لازمی ہوگا۔ اگر ڈیٹا غلط یا نامکمل ہوا تو بلنگ میں مسئلے کی ذمہ داری صارف پر ہوگی۔ زیادہ ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ہونے کی صورت میں یونٹس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے نیا فارمولہ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ CP-22 کے تحت ایڈجسٹمنٹ کا عمل جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائی کورٹ نےبحریہ ٹاؤن الیکٹرک کو غیر قانونی اور اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا















