اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن الیکٹرک کو رہائشیوں سے بجلی کے نام پر غیر قانونی اور اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے 21 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بحریہ ٹاؤن الیکٹرک کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح احکامات جاری کیے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بجلی کے نام پر بلاجواز اور اضافی وصولیاں ناقابلِ قبول ہیں اور رہائشیوں کے حقوق آئینی و قانونی طور پر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ عدالت نے اس مقدمے کو اجتماعی قانونی جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے شہریوں کے حق میں فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم کے بعد بحریہ ٹاؤن الیکٹرک پر لازم ہوگا کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی یا اضافی چارج کی وصولی سے باز رہے۔
مزید پڑھیں :عوام کو 3 سے 5ایکڑ سرکاری زمین مفت دینے کااعلان















