اہم خبریں

فواد چودھری بری

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی ۔
فواد چودھری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل فرحان منظور پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے فواد چودھری کی بریت کی درخواست نمٹا دی۔

مزید پڑھیں :عوام کو 3 سے 5ایکڑ سرکاری زمین مفت دینے کااعلان

متعلقہ خبریں