اہم خبریں

عوام کو 3 سے 5ایکڑ سرکاری زمین مفت دینے کااعلان

لاہور (اے بی این نیوز        )وزیراعلیٰ پنجاب کا غریب عوام کو 3 سے 5ایکڑ سرکاری زمین مفت دینے کااعلان،راجن پورمیں ای بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاخیبرپختونخوا کے عوام اچھی سواری کا پوچھتے ہیں تو کہا جاتا ہےہم نے آپ کو شعور دیا،کیا شعور پر بیٹھ کر سفر کریں گے،کیا روٹی اوردوائی کی جگہ شعور کھائیں گے؟،پشاورکی طالبہ نے سوال کیاتووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاآپ اپوزیشن کی لگتی ہو، اگر کارکردگی ہوتی تو منصوبے گنواتے، بہانے نہ بناتے، ہم منصوبے لے کر عوام کے پاس جاتے ہیں، نعرے نہیں،کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ جہاز میں سفر کرتی ہے تم جہاز میں کہاں جاؤگے ،تم کسی ملک جاؤتوکیابتاؤگے؟ایک کام نہیں کیاتم نے،اڈیالہ جیل میں جہاز نہیں اترتا،پنجاب میں دو سال میں واضح ترقی نظر آ رہی ہے، کارکردگی نعروں سے نہیں، عملی کام سے ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں :نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

متعلقہ خبریں