اہم خبریں

لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ پولیس کے مطابق عائشہ اس وقت میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔

مریضہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔ خوش قسمتی سے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں۔سابق بھارتی کرکٹر کا ’بیٹا‘ جنس تبدیلی کی آخری سرجری کے لیے بھی تیار

متعلقہ خبریں