اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے کیلئے کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت پبلک اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں گوگل کروم بکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد تعلیمی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور طلبہ کو جدید تعلیمی ٹولز فراہم کرنا ہے۔
انٹر بورڈ کمپنی آف چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز سے دوبارہ اہل طلبہ کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا ہے، پہلے یہ ڈیٹا پہلے 19 جنوری کو مانگا گیا تھا لیکن نامکمل معلومات کی وجہ سے کمیٹی نے فالو اپ لیٹر جاری کیا گیا۔
حکومت نے تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کریں تاکہ کروم بکس کی تقسیم جلد ممکن ہوسکے، یہ اقدام طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع بڑھانے اور مجموعی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ پروگرام 2026 کے فیز 2 کا آغاز بھی کر دیا ہے جس میں اب پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہوسکتے ہیں جس سے پروگرام مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم















