کوئٹہ( اے بی این نیوز )بلوچستان حکومت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ارسال کر دیا ہے، جس پر حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد متوقع ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے علی حسن زہری نے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مصروفیات اور وقت کی کمی کے باعث زرعی شعبے پر وہ توجہ نہیں دے سکے جو اس شعبے کی ترقی کیلئے ضروری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کر سکے، اسی احساس کے تحت انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ صوبے میں زرعی شعبے کو جدید بنانے، پانی کے مسائل حل کرنے اور کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور جاری تھا، تاہم علی حسن زہری کے استعفے کے بعد ان منصوبوں کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :فتنہ الہندوستان کے 197 دہشتگرد جہنم رسید کر دیئے گئے















