اہم خبریں

کراچی: فائر سیفٹی کیخلاف ورزی پر صدر میں 200 سے زائد دکانیں سیل

کراچی(اے بی این نیوز) فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی 2 مارکیٹیں سیل کر دی گئیں۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق صدر کی سیل کی گئی 2 مارکیٹوں میں 200 سے زائد دکانیں تھیں، مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے انتظامات موجود نہیں تھے، انتظامات مکمل کیے جانے تک یہ مارکیٹیں سیل رہی گیں۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق دونوں مارکیٹوں کو پہلےنوٹس جاری کیے جاچکے تھے جبکہ ضلع جنوی کی تمام مارکیٹوں کا سروے جاری ہے، فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹوں کو وارننگ کے بعد سیل جائے گا۔

خیال رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا سروے فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں۔بسنت فیسٹیول،لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

متعلقہ خبریں