لاہور(اے بی این نیوز)راؤعبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردئیے گئے ، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ شب پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کیلئے 3نام وفاق کو بھجوائے تھے جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم کے نام شامل تھے۔
مزید پڑھیں۔ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا















