اہم خبریں

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، صارفین کو مشکلات

کوئٹہ(اے بی این نیوز)کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ نجی چینل کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کو معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سےکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کےصارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سےاندرون ملک اور چمن کےلیےٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفرایکسپریس آج تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔

ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی، تاریخ کی سب سے بڑی کمی

متعلقہ خبریں