اہم خبریں

ایئر پورٹ کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے ایئر پورٹ کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ ہوابازی کو بلا رکاوٹ آپریشن کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا حتمی فیصلہ
محکمہ داخلہ یہ فیصلہ آج کرے گا۔ دوسری طرف ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر’’سیفٹی راڈ‘‘ آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیاہے،اور بغیر حفاظتی راڈ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق صدر ڈویژن میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا رہے ہیں، صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز خود میدان میں، شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر حفاظتی راڈز نصب کیے گئے، شہریوں کی آگاہی کے لیے صدر ڈویژن میں جگہ جگہ معلوماتی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا

متعلقہ خبریں