اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شروع ہو گئی۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے کے پی ہاؤس سے وزیراعظم کے دفتر پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم بھی ملاقات میں شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی ملاقات میں وادی تیراہ، امن جرگہ اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر بات ہو گی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات میں این ایف سی معاملات پر بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں۔ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دیدیا















