اہم خبریں

پمز ہسپتال ، ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم شام زلزلہ متاثرین کی مددکیلئے آج روانہ ہوگی،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم ا دویات اور ضروری سامان کے ہمرا آج زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے شام جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہمصیبت کی گھڑی میں ترکیہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا، ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، 10 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

متعلقہ خبریں