اہم خبریں

پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کرے گی لیکن پاک بھارت مقابلہ نہیں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول ہے، تاہم حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔ اس فیصلے سے متعلق متعلقہ فورمز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں دیگر تمام میچز کھیلے گی اور ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کل ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔

پاکستان کرکٹ, آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ, پاک بھارت میچ, حکومت پاکستان, قومی ٹیم, کرکٹ نیوز

مزید پڑھیں :10000 روپے رمضان پیکج بارے اہم اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے کس ویب سائیٹ پر کلک کریں اور رقم حاصل کریں

متعلقہ خبریں