پشاور( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات کی دعوت ملی ہے، جہاں وہ صوبے کے مسائل اور خیبرپختونخوا کے مقدمے کو مؤثر انداز میں پیش کریں گے۔خیبر امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پورے ملک کو بدامنی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے تو ان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، حالانکہ متاثرین کے لیے 4 ارب نہیں بلکہ 100 ارب روپے بھی دیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر عوامی رائے لے کر اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف گورنر راج لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، یا تو انہیں عدالتوں سے نااہل کروایا جائے گا یا پھر راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :ایران کے سپریم لیڈر نے ٹرمپ کیلئے سخت انتباہ جاری کر دیا ،جا نئے کیا















