اہم خبریں

پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی حاصل ،عمران خان تک ذاتی معالجین کی رسائی کیلئے یقین دہانی کرا دی گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر آج صبح سے موجود رہتے ہوئے اہم پیش رفت کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ آج کی تگ و دو اور مسلسل کوششوں کے بعد پارٹی کو اتنی کامیابی حاصل ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں گی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے باہر ایک اخلاقی مقدمہ لڑا اور اس کی بنیاد پر ہمیں رپورٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس فراہم کر دی جائیں گی اور رپورٹ ملنے کے بعد ان کے ذاتی معالجین کو رسائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پارٹی کے لیے بانی چیئرمین کی صحت سے بڑھ کر کچھ زیادہ اہم نہیں، لیکن آج کی کامیابی اخلاقی اور قانونی موقف دونوں کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں :ہوائوں کا رخ بدل گیا،پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم،سپریم کورٹ سے دھرنا ختم،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں