اہم خبریں

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب گروتھ کی طرف جانا ہے، کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجر برادری سے مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ْ

مزید پڑھیں۔چین سے بڑھتے تعلقات پر ٹرمپ کی برطانیہ کو وارننگ

متعلقہ خبریں