اہم خبریں

پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط،وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی ائیر لائن پی آئی اے نجکاری کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے،وزیر اعظم شہبازشریف نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے کی گئی،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہو نے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کی ترقی کیلئے دن رات کام کرےگا۔

عارف حبیب کنسورشیم کی صنعتی ترقی کیلئے کارکردگی نمایاں ہے،سہولتوں کی بہتری سے ادارے کی بہتری ہوگی،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں بخوبی انجام کو پہنچا ،یقین ہے کہ آرام دہ سفر، تحفظ اور وقار پی آئی اے کی اہم ترجیح ہوگی۔

پی آئی اے کا ہوا بازی کے شعبے میں ایک مقام تھا،پرُامید ہوں کہ پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ہوگی،سہولتوں کی بہتری سے ادارے کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

نجکاری کے کامیاب عمل میں تمام شراکت داروں کی کوششوں کے معترف ہیں،نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور حکومتی ٹیموں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پرعارف حبیب نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا گیا،ملک میں کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے،ہم نے قومی کاز کیلئے خود کو پیش کیا۔

پی آئی اے ہماری قومی ایئرلائن ہے،اس کی بہتری کے لیےکام کریں گے،ایئرلائن پر خرچ کرنے سے خدمات میں بہتری آئےگی۔

قبل ازیں مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا کہ دستخط کی تقریب تاریخی حیثیت رکھتی ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں تعاون اور رہنمائی کرنے پر وزیراعظم کا مشکور ہوں۔

پی آئی اے کی نجکاری ایک شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کی گئی،کنسورشیم 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی،125ارب روپے پی آئی اے کی استعداد کار میں اضافے پر خرچ ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں